Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت پر ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5رکنی لارجر بینچ ازخود نوٹس کی سماعت آج دوپہر ایک بجے کرے گا۔
شائع 19 مئ 2022 08:33am

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت پر ازخود نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5رکنی لارجر بینچ ازخود نوٹس کی سماعت آج دوپہر ایک بجے کرے گا۔

لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الااحسن،جسٹس منیب اختر،جسٹس مظاہر نقوی اورجسٹس محمد علی مظہر بھی شامل ہیں۔

چیف جسٹس کی جانب سے از خود نوٹس افسران کو تبدیل کرنے اور ہٹانے پر ایک جج کے نوٹ پر لیا گیا۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ افسران کے تبادلوں اور تحقیقات میں مداخلت سے نظام انصاف میں خلل پڑسکتا ہے، حکومتی مداخلت سے شواہد ضائع ہونے اور پراسیکیوشن پر اثرانداز ہونے کا خدشہ ہے ،احتساب قوانین میں تبدیلی نظام انصاف کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے ۔

Chief Justice

Supreme Court

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

take notice