14 دستخط کے ساتھ وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے: جام کمال
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع ہوگئی ہے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ وقت گزررہاہے، صوبے میں بہتری نہیں دیکھ رہے، ہم چاہتے تھےکہ چیزیں اچھی ہوں مگر ایسا نہیں ہوا اور اگر نقصان ہو رہا ہے تو حکومت تبدیل ہونی چاہئیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 7 ماہ میں کچھ سیاسی معاملات پر ہمارے تحفظات تھے، ہمیں شوق نہیں کہ حکومت بار بار بدلتی رہے اور جب وفاق میں عدم اعتماد کی تحریک چلی تو ہم نےبار بارپ ریس کانفرنسز کیں۔
عبدالقدوس بزنجو کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کی کاپی پر سابق وزیراعلیٰ جام کمال، ظہور بلیدی، عارف حسنی اور سلیم کھوسہ سمیت 14 اراکین کے دستخط موجود ہیں۔
Comments are closed on this story.