Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی پاکستان کو 3 ملکی ٹی 20 سربیز کھیلنے کی دعوت

پی سی بی کو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے 3 ملکی ٹی 20 سیریز کی باقاعدہ دعوت موصول ہوگئی۔
شائع 18 مئ 2022 01:05pm

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کو پاکستان 3 ملکی ٹی20 سر یز کھیلنے کی دعوت دے ی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے 3 ملکی ٹی 20 سیریز کی باقاعدہ دعوت موصول ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش اور پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی ہے تاہم پی سی بی نے نیوزی لینڈ کو اب تک جواب نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے شیڈول دیکھ کرنیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو جواب دیا جائےگا۔

ذرائع نے بتایا کہ 3ملکی سیریز رواں سال ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل کھیلنے کے امکانات ہیں۔

PCB

Auckland

New Zealand Cricket Board