Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آگ کے قریب ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج

مقدمہ تھانہ کوہسارمیں اسسٹنٹ ڈائریکٹرشعبہ ماحولیات سی ڈی اے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
اپ ڈیٹ 18 مئ 2022 02:46pm
آگ سے چرند پرند پودوں اور درختوں وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ـــ اگرین گریب  فوٹو
آگ سے چرند پرند پودوں اور درختوں وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ـــ اگرین گریب فوٹو

اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ کے قریب ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

آج نیوز کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پر مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا علاقہ ہے، جہاں کچھ دنوں سے آتشزدگی کے متعدد واقعات ہوئے ہیں۔

تاہم مقدمہ تھانہ کوہسارمیں اسسٹنٹ ڈائریکٹرشعبہ ماحولیات سی ڈی اے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پرخاتون ٹک ٹاکرکی ویڈیوگردش کررہی ہے جبکہ خاتون جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو شوٹ کروارہی تھی۔

اس کے علاوہ آگ سے چرند پرند پودوں اور درختوں وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے.

ٹک ٹاکرکے خلاف لینڈ اسکیپ ایکٹ1996، فارسٹ ایکٹ1927، وائلڈ لائف ایکٹ 1979اور انوائرمنٹ پروٹیکشن ایکٹ 1997 کے تحت تحقیقات کرکے کارروائی کی جائے۔

خاتون ٹاک ٹاکر کون ہے؟

ڈولی سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت ہونے کے ساتھ ہی ماڈل اور ٹک ٹاکر ہیں۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ان کا اکاؤنٹ ‘ڈولی آفیشل’ کے نام سے ہے،جہاں انہیں 11 اعشاریہ 5 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

تاہم فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈولی کے 4 لاکھ 76 ہزار فالوورز ہیں۔

اسلام آباد

TikTok

TikToker

islamabad police