Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سمیت سندھ میں نویں اور دسویں کے امتحانات، نقل کا سلسلہ جاری

مختلف مراکز میں نقل کا سلسلہ جاری رہا، امتحانات سے قبل پرچہ آؤٹ ہوگیا، طلباء موبائل فونز اور گائیڈ کے ذریعے نقل کرتے رہے۔
شائع 18 مئ 2022 11:18am

کراچی سمیت سندھ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں، مختلف مراکز میں نقل کا سلسلہ جاری رہا، امتحانات سے قبل پرچہ آؤٹ ہوگیا، طلباء موبائل فونز اور گائیڈ کے ذریعے نقل کرتے رہے۔

کراچی سمیت سندھ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے دوران انتظامیہ نقل روکنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے، طلباء چھپائی کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں، مختلف امتحانی مراکز میں طلباء کھلم کھلا نقل میں مصروف رہے۔

کراچی میں دسویں جماعت کا کمپیوٹر اسٹیڈیز کا پرچا 2 گھنٹے قبل ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

لاڑکانہ میں دسویں جماعت کے اردو کے پرچے میں طلباء موبائل فونز سے سرعام کاپی بھرتے رہے۔

بینظرآباد مں دسویں جماعت کا پرچہ وقت سے پہلے ہی موبائل فونز پرآگیا، کڑی نظریں اور سخت انتظامات سب ناکام ہوگئے، طلباء کاپی بھرتے رہے اور انتظامیہ نے آنکھیں بند کرلیں۔

karachi

sindh