Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹادیا گیا

حکومت سندھ نے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا۔
اپ ڈیٹ 18 مئ 2022 11:02am

کراچی: آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ کامران فضل کو قائم مقام آئی جی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ کے عہدے سے مشتاق احمد مہر کو ہٹا دیا گیا اب ان کی جگہ پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے سینئرافسر کامران فضل کو جنرل پولیس کے عہدے کا چارج دیا گیا ہے۔

حکومت پاکستان کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکشن آفیسر کے آج جاری کردہ احکامات کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22 کے سینئرافسر مشتاق احمد مہر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت سندھ نے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا۔

یاد رہے مشتاق مہر کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد 2020ء میں آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

karachi

IG Sindh