Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں کارروائی کے دوران صدر دھماکے کا مرکزی ملزم ساتھی سمیت ہلاک

حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد موقع سے فرار ہوگا، جس کی تلاش کاعمل جاری ہے۔
اپ ڈیٹ 18 مئ 2022 09:17am

کراچی میں حساس ادارےاورسی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران صدر دھماکے کا مرکزی ملزم ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ ایک دہشت گرد فرار ہوگیا۔

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے مں صدر دھماکے کا مرکزی ملزم ساتھی سمیت مارا گیا جبکہ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش کاعمل جاری ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اللہ ڈنو اور نواب کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دہشت گردوں کا تعلق سندھ ریوولیشن آرمی سے ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد صدر دھماکے میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

انچارج سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے ملنے والے بیگ میں دھماکا خیز مواد تھا، اس لئے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا گیا۔

karachi

terrorist killed

CTD operation