الیکشن کیلئے 17 اگست 2023 تک کا انتظار کرنا پڑے گا: خالد مقبول
آج نیوز کے پروگرام "اسپاٹ لائٹ" میں گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے پاس الیکٹڈ حکومت ہے، ایم کیو ایم نے اپنے دو وزیر حکومت کو دیئے ہیں۔
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور کنوینئر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ انتخابات کیلئے 17 اگست 2023 تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔
آج نیوز کے پروگرام “اسپاٹ لائٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے پاس الیکٹڈ حکومت ہے، ایم کیو ایم نے اپنے دو وزیر حکومت کو دیئے ہیں اور ہم نے عمران خان سے کہا تھا کہ اگر سازش ہورہی ہے تو عدالتی کمیشن بنائیں۔
خالد مقبول نے مزید کہا کہ وزیر قانون کوئی کام خود نہیں کرتا بلکہ اس سے رائے لی جاتی ہے، عمران خان کےدور میں بھی پیٹرول کی قیمت بڑھ رہی تھی، انتخابات کے لئے اگست 2023 تکا کا انتظار کرنا پڑے گا۔
Election
Aaj News program
Khalid Maqbool Siddiqui
PM Shehbaz
مقبول ترین
Comments are closed on this story.