وزیر خارجہ بلاول بھٹو تین روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے
وزیر خارجہ اپنے پہلے سرکاری دورے میں امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات اور اقوام متحدہ کے تحت فوڈ سکیورٹی کے وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
نیو یارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری جے ایف کے ایئر پورٹ پہنچ گئے ہیں جہاں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم، امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان سمیت قونصل جنرل نیو یارک عائشہ علی سمیت دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ اپنے پہلے سرکاری دورے میں امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات، اقوام متحدہ کے تحت گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال فار ایکشن کے وزارتی اجلاس اور بین الاقوامی امن و سلامتی کی بحالی، تنازعات اور خوراک کی حفاظت پر سلامتی کونسل کی کھلی بحث میں شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ بلاول بھٹو 21 مئی کو چین اور 23 مئی کو سوئٹزرلینڈ کا بھی دورہ کریں گے۔
New York
Bilawal Bhutto Zardari
USA
Antony Blinken
مقبول ترین
Comments are closed on this story.