Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں گرمی نے ایئر کولر کی ڈیمانڈ بڑھادی

بڑھتی قیمت کے باوجود شہری گرمی سے بچنے کیلئے کولر خریدنے پر مجبور ہیں۔
شائع 17 مئ 2022 11:24am

لاہورمیں درجہ حرارت نے 45ڈگری کراس کیا تو ایئرکولر کی ڈیمانڈ بھی بڑھ گئی، پرانے کولر کی خسیں بھی نئی بنائی جارہی ہیں، بڑھتی قیمت کے باوجود شہری گرمی سے بچنے کیلئے کولر خریدنے پر مجبور ہیں۔

گرمی انتہا کوپہنچی توشہریوں نےاس سے بچاوکےطریقے بھی اپنا لئے، بڑھتے درجہ حرارت میں لاہوری ایئرکولرکی مانگ بھی بڑھ گئی، فیملیزدکانوں پرکولرزکی خریداری میں مصروف ہیں۔

لاہوری کولرمیں لگی خسیں گرم ہوا کو ٹھنڈا کرتی ہیں، پرانے کولرز کی خراب خسوں کو تبدیل کرنے کاکام بھی عروج پر ہے مگر شہریوں کومہنگےداموں نے پریشان کررکھا ہے۔

نیا لاہوری ایئرکولر 7ہزارسے 18ہزار روپے میں دستیاب ہے جبکہ خسیں سائزکےمطابق 600سے 2500میں تیارکی جارہی ہیں۔

lahore

Hot Weather