کراچی: بولٹن مارکیٹ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی، فوٹیج میں دھماکا ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، دھماکے کے بعد لوگوں کوبھاگتے اور جائے دھماکے کی طرف متوجہ ہوتے بھی دیکھا گیا۔
کراچی ایک بار پھر امن دشمنوں کے نشانے پر! بولٹن مارکیٹ میں رات 9 بجے کے قریب زور دار دھماکا ہوا، ہرطرف افرا تفری مچ گئی۔
بولٹن مارکیٹ کے قریب بم دھماکا, خاتون جاں بحق، بچے سمیت 11 افراد زخمی#AajNews #KarachiBlast pic.twitter.com/5KYZb18fNW
— Aaj News (@Aaj_Urdu) May 17, 2022
دھماکے میں جاں بحق خاتون کا بیٹا ماں کو اٹھنے کیلئےآوازیں دیتا رہا لیکن زخموں سے چور ماں اپنے ننھے بیٹے کو جواب نہ دے سکی اورثانیہ دم توڑگئی جبکہ بچے سمیت 11افرادزخمی ہوئےجنہیں اسپتال منتقل کیاگیا ،جاں بحق خاتون کی شناخت 30سالہ ثانیہ کے نام سے ہوئی۔
دھماکے میں پولیس موبائل سمیت کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دھماکے میں پولیس موبائل کوٹارگٹ کیا گیا، دھماکا خیز مواد موٹرسائیل میں نصب تھا،بارودی مواد میں بال بیرنگ بھی استعمال کئے گئے۔
گزشتہ رات بولٹن مارکیٹ میں ہونے والے دھماکےکی سی سی ٹی وی منظرعام پرآگئی۔
فوٹیج میں دھماکا ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، دھماکے کے بعد لوگوں کوبھاگتے اور جائے دھماکے کی طرف متوجہ ہوتے بھی دیکھا گیا، تحقیقاتی ادارےدیگرفوٹیج کےحصول کی کوشش کررہے ہیں۔
دھماکے میں مبینہ طور پراستعمال موٹرسائیکل شیخ پرویزکے نام پررجسٹرڈ ہے، پولیس حکام تحقیقات میں مصروف ہیں ۔
ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کا کہناہے کہ دھماکا صدر دھماکے سے مماثلت رکھتا ہے، بم ڈسپوزل کا عملہ حتمی رپورٹ دے گا، دونوں واقعات کے باوجود پولیس کا مورال بلند ہے، دہشت گردی کے واقعات کو پولیس کی ناکامی نہیں کہا جاسکتا، انٹیلی جنس سسٹم کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔
کراچی میں بولٹن مارکیٹ بم دھماکےکی ابتدائی رپورٹ تیار
دوسری جانب کراچی میں بولٹن مارکیٹ بم دھماکےکی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ڈیوائس بم موٹر سائیکل کی سیٹ کے نیچے نصب تھا، بم کا مجموعی وزن ساڑھے 4 کلو گرام ہے، بم دھماکے میں آدھا کلو بال بیئرنگ بھی استعمال کئے گئے، دہشت گردوں کا ہدف پولیس موبائل تھی۔
وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی بولٹن مارکیٹ دھماکے کی شدید مذمت
ادھر وزیراعظم شہبازشریف، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بولٹن مارکیٹ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کراچی دھماکے کی شدید مذمت کرتےہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی کراچی دھماکے کی مذمت#AajNews #KarachiBlast pic.twitter.com/3WkMkUpgII
— Aaj News (@Aaj_Urdu) May 17, 2022
وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہاکہ امن وامان کو بہتر بنانے کیلئے وفاق مکمل سپورٹ فراہم کرے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی دھماکے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ سول اسپتال میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سیکیورٹی حکام کو ہدایت کہ انہیں ہر صورت دہشت گرد سلاخوں کے پیچھے چاہئیں۔
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بھی کراچی دھماکے کی شدید مذمت کی،ان کا کہنا تھا کہ کراچی کاامن دشمنوں کوہضم نہیں ہورہا، ایسی حرکتوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
رہنماپیپلزپارٹی سعیدغنی کا کہناہےدھماکےمیں پولیس وین کونشانہ بنایاگیا، اس وقت پورے ملک میں دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں، سیاسی عدم استحکام کے باعث دہشت گرد فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں، سندھ حکومت دہشت گردوں کومنطقی انجام تک پہنچائے گی۔
کراچی دھماکا: جاں بحق خاتون ثانیہ کا کمسن بیٹا ماں کو اٹھنے کیلئے آوازیں دیتا رہا
کراچی کے علاقے کھارادر دھماکے میں جاں بحق خاتون ثانیہ کا کمسن بیٹا ماں کو اٹھنے کیلئے آوازیں دیتا رہا،بچہ کی ماں کو پکارتے ہوئے سامنے آنے والی ویڈیو کے دلخراش منظر نے ہر آنکھ کو اشکبار کردیا۔
کھارادر میں دھماکے کے نتیجے میں جہاں ہر طرف تباہی کا منظر تھے وہیں اس افسوس ناک واقعے میں ثانیہ نامی خاتون جان کی بازی ہار گئی، دھماکے کے مقام پر جاں بحق ہونے والی خاتون کو ان کا کمسن بیٹا پکارتا رہا۔
بیٹا زمین پر پڑی ماں کو پکارتا رہا کہ ‘ماں اٹھو، مما جلدی اٹھو نا’، ماں کے نہ اٹھنے پر بچہ بلک بلک کرروتا رہا۔
بچے کی ماں کو پکارتے ہوئے سامنے آنے والی ویڈیو کے دلخراش منظر نے ہر آنکھ کو اشکبار کردیا۔
بچے کی ماں کو پکارتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Comments are closed on this story.