Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مئی ختم ہونے سے پہلے ہی الیکشن کی تاریخ آجائے گی، عمران اسماعیل

سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت بجٹ دینے کے قابل ہے نہ اس میں فیصلے کرنے کی سکت ہے، قوم عمران خان کے علاوہ کسی کو ووٹ دینے کو تیار نہیں۔
اپ ڈیٹ 16 مئ 2022 11:58pm
ہم نے فریال تالپور کےخلاف کوئی کیس نہیں بنایا۔  فوٹو ٓ— آج نیوز/ اسکرین گریب
ہم نے فریال تالپور کےخلاف کوئی کیس نہیں بنایا۔ فوٹو ٓ— آج نیوز/ اسکرین گریب

کراچی: سابق گورنر سندھ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ مئی ختم ہونے سے قبل ہی نئئے انٹکابات کی تاریخ آجائے گی۔

شہرِ قائد میں میڈیا سے گفتگو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے شفاف انتخابات کے امکان کم ہیں، حکومت خود الیکشن کرانے کو تیار نہیں ہے، اگر مرد ہو تو آؤ الیکشن کراؤ، اس کے جو بھی نتائج ہوئے ہم تسلیم کریں گے۔

سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت بجٹ دینے کے قابل ہے نہ اس میں فیصلے کرنے کی سکت ہے، قوم عمران خان کے علاوہ کسی کو ووٹ دینے کو تیار نہیں ہے، عوام کو مئی ختم ہونے سے قبل ہی انتخابات کی تاریخ آجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے فریال تالپور کےخلاف کوئی کیس بنایا نہ کوئی سیاسی کارروائی کی، اگر سیاسی کیس ہوتا تو فریال تالپور باہر نہیں نکل سکتی تھیں۔

imran ismail

media talk

Elections