Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے سابق وزیراعظم کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی،شہبازشریف نے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کو عمران خان کو بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
شائع 16 مئ 2022 11:47am

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہبا زشریف نے چیئرمین تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے سابق وزیراعظم عمران خان کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی،شہبازشریف نے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیرِ اعظم نے عمران خان کو فوری چیف سیکیورٹی آفیسر فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام صوبائی حکومتیں عمران خان کو جلسوں کے دوران سیکیورٹی فراہم کریں۔

ادھرترجمان وزارت داخلہ کے مطابق عمران خان کی فُول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے، عمران خان کے بنی گالہ ہاؤس کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اورایف سی کے 94 اہلکارتعینات ہیں، اسلام آباد پولیس کے 22 جبکہ ایف سی کے 72 اہلکار شامل ہیں۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخواپولیس کے 36 اور گلگت بلتستان پولیس کے 6 اہلکارتعینات ہیں، نجی کمپنیوں کے 35 اہلکار بنی گالہ ہاؤس کی سیکیورٹی پر معمور ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اسلام آباد سے باہر موومنٹ کے دوران وفاقی پولیس کی4 گاڑیاں اور23 اہلکار ہوتے ہیں، رینجرر کی ایک گاڑی اور5 اہلکار عمران خان کے ساتھ ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں ، تھریٹ کمیٹی عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق معاملات کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے ۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف نے بھی اس سلسلے میں واضح ہدایات دے رکھی ہیں، اگر عمران خان کے پاس کوئی خصوصی اطلاع ہے تو شیئر کریں، عمران خان کی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ جان کو لاحق ممکنہ خطرات سے آگاہ کریں ، سازش اور دیگر معاملات سے وزارت داخلہ اورمتعلقہ اداروں کوآگاہ کریں۔

Interior Minister

اسلام آباد

imran khan

Rana Sanaullah

security

PM Shehbaz Sharif