Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جامعہ کراچی خودکش دھماکا: چینی زبان کے اساتذہ پاکستان چھوڑ کر چلے گئے

این ای ڈی یونیورسٹی میں چینی زبان کی تعلیم دینے والے اساتذہٓ جامعہ این ای ڈی سے اچانک وطن واپس چلے گئے
اپ ڈیٹ 16 مئ 2022 02:24pm
چینی زبان کی تعلیم دینے والے 11چینی اساتذہ ملک چھوڑ کر چلے گئے ـــــ گوگل فوٹو
چینی زبان کی تعلیم دینے والے 11چینی اساتذہ ملک چھوڑ کر چلے گئے ـــــ گوگل فوٹو
چینی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ، جامعہ کراچی
چینی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ، جامعہ کراچی

کراچی: جامعہ کراچی میں 20 روز قبل خودکش دھماکے کے بعد پاکستان بھر میں چینی زبان پڑھانے والے چینی اساتذہ پاکستان چھوڑ کر واپس چین چلے گئے۔

آج نیوز کے مطابق اتوار کو جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ اور این ای ڈی یونیورسٹی میں چینی زبان کی تعلیم دینے والے 11چینی اساتذہ اتوار کی دوپہر 2 بجے جامعہ این ای ڈی سے اچانک وطن واپس چلے گئے۔

جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹرسروش لودھی کے مطابق دوپہر 2 بجےاطلاع ملی کہ چینی اساتذہ نے گاڑی منگوالی ہے اور وہ وطن واپس جارہے ہیں۔

جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے پاکستانی ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر الدین خان کے مطابق خود کش دھماکے کے بعد سے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ میں چینی زبان کی تدریس معطل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی طلبہ کو چینی زبان پڑھانے کے لئے آن لائن کلاسز اور امتحانات کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں اتوار کو ملک بھرکے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے چینی اساتذہ کے پاکستان چھوڑگئے ہیں۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں ہوئے خودکش بم دھماکے میں 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد حملے سے متعلق ایک اور مبینہ کردار کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی۔

تاہم سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے سے پہلے ایک برقع پوش خاتون جامعہ کے اندر ڈیپارٹمنٹ کے گیٹ کے سامنے کھڑی تھی۔

پاکستان

KU Blast