Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سرکاری حج اسکیم کیلئے 63 ہزار604 درخواستیں موصول، قرعہ اندازی آج ہوگی

آج نیوز کے مطابق قرعہ اندازی کی تقریب سہ پہر 3 بجے پی آئی ڈی اسلام آباد میں ہوگی۔
شائع 15 مئ 2022 12:53pm
اس سال 63ہزار604 حج درخواستیں موصول ہوئیں ___ فوٹو گلف نیوز
اس سال 63ہزار604 حج درخواستیں موصول ہوئیں ___ فوٹو گلف نیوز

اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کے لیے اس سال 63 ہزار604 حج درخواستیں موصول ہوئیں ہیں، جس کی قرعہ اندازی آج ہوگی۔

آج نیوز کے مطابق قرعہ اندازی کی تقریب سہ پہر 3 بجے پی آئی ڈی اسلام آباد میں ہوگی۔

وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود اور وزیرہاوسنگ مولانا عبدالواسع مہمان خصوصی ہوں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق اس سال 63ہزار604 حج درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ حج درخواستیں 9 مئی سے 13 مئی تک وصول کی گئیں۔

تاہم وقت کی کمی کے باعث حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

پاکستان

Saudi Arab

Hajj 2022