Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیاعامر لیاقت نے ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا؟

تیسری بیوی دانیہ شاہ سے علیحدگی اور برہنہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عامر لیاقت نے پاکستان چھوڑنے کے بارے میں بتادیا ہے
شائع 15 مئ 2022 09:56am
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ـــــــ فوٹو فائل
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ـــــــ فوٹو فائل

کراچی: معروف میزبان و سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حال ہی میں تیسری ایلیہ دانیہ شاہ سے علیحدگی اور برہنہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عامر لیاقت نے پاکستان چھوڑنے کے بارے میں بتادیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پراپنی ایک وڈیو پوسٹ کی جس میں عامر لیاقت کو سجاد علی کے مشہور گانے "میں ڈوب رہا ہوں، ابھی ڈوبا تو نہیں ہوں" پہ لپ سنک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم وڈیو کے ساتھ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ کچھ دیر بعد اپنے اوپر لگائے گئے گندے الزامات سے متعلق پاکستانی سرزمین سے اپنا بیان جاری کروں گا اور پھر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑ دوں گا۔

اس سے قبل ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے عدالت میں تنسیخ نکاح، 11 کروڑ سے زائد حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

بعد ازں دانیہ شاہ کی جانب سے الزامات عائد کرتے ہوئے عامر لیاقت کی برہنہ ویڈیو بھی لیک کی گئی۔

جس پرعامر لیاقت نے کہا تھا کہ ایسی ویڈیوز لگانے والوں کوگرفتار کیا جائے۔

پاکستان

Aamir Liaquat Hussain

Dania Shah