Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

وزیراعظم کل لندن سے شیخ خلیفہ کی وفات پر تعزیت کیلئے یو اے ای روانہ ہوں گے

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف یو اےا ی کے نامزد فرمان رواں شیخ محمد بن زیدالنہیان سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کرکے اتوار کی رات پاکستان واپس پہنچیں گے۔
شائع 15 مئ 2022 12:00am
وزیراعظم اپنی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سےمشاورت کریں گے۔  فوٹو — فائل
وزیراعظم اپنی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سےمشاورت کریں گے۔ فوٹو — فائل

لندن: وزیراعظم شہباز شریف کل برطانیہ سے خلیجی ملک کے سابق صدر شیخ خلیفہ بن زیدالنہیان کی وفات پر تعزیت کیلئے متحدہ عرب امارات (یو اےا ی) روانہ ہوں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف یو اےا ی کے نامزد فرمان رواں شیخ محمد بن زیدالنہیان سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کرکے اتوار کی رات پاکستان واپس پہنچیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم وطن واپسی کے بعد اپنی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سےمشاورت اور لندن میں نواز شریف سے مشاورتی میٹنگ پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔

اس کے علاوہ اتحادیوں سے ملاقات میں آئندہ عام انتخابات، معاشی پالیسی، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اور پنجاب کی صورتحال و آئینی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان

UAE

PM Shehbaz Sharif