Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے اندر اور باہر میری جان لینے کی سازش ہو رہی ہے ، عمران خان

عمران خان نے بتایا کہ میرے خلاف جو جو سازشیں ہوئیں، جو جو ملوث ہے، میں نے اس ویڈیو میں ایک ایک کا نام لیا ہے، ویڈیو اس لئے بنائی کہ اگر مجھے کچھ ہوگا تو عوام کو پتہ چلے کس نے باہر اور کس نے ملک میں بیٹھ کر سازش کی۔
اپ ڈیٹ 15 مئ 2022 10:27am
اللہ کے سوا کسی کے سامنے جھکنا اسلام میں سب سے بڑا شرک ہے۔  فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
اللہ کے سوا کسی کے سامنے جھکنا اسلام میں سب سے بڑا شرک ہے۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب

سیالکوٹ: سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ ملک کے اندر اور باہر میری جان لینے کی سازش ہو رہی ہے۔

سیلاکوٹ میں جلسہ گاہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اللہ کے سوا کسی کے سامنے جھکنا اسلام میں سب سے بڑا شرک ہے، نوازشریف اور تھری اسٹوجز سن لو، آج تک دنیا کی تاریخ میں کوئی انقلاب کو نہیں روک سکا، یہ سیاست نہیں ہورہی یہ انقلاب آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس انقلاب کو نہ گیدڑ نواز تم روک سکتے ہو، نہ تمہارا بوٹ پالشی مجرم بھائی، اس کا کرپٹ بیٹا، 18 قتل کرنے والا وزیرداخلہ اور نہ کوئی طاقت روک سکتی ہے اور اگر تم انتشار پھیلانے کی کوشش کرو گے تو تم کسی کو بھی پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

عمران خان نے انکشاف کیا کہ میرے خلاف بند کمروں کے اندر سازش ہوئی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ میری جان لے لی جائے کیونکہ عمران خان ان کے راستے کی رکاوٹ ہے اس لئے میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے جو ایک جگہ پر محفوظ ہے اور اگر مجھے کچھ ہوگا تو یہ ویڈیو قوم کے سامنے آئے گی۔

مجھے قتل کرنے کیلئے بند کمروں میں خفیہ میٹنگ ہوئی

انہوں نے بتایا کہ میرے خلاف جو جو سازشیں ہوئیں، جو جو ملوث ہے، میں نے اس ویڈیو میں ایک ایک کا نام لیا ہے، ویڈیو اس لئے بنائی کہ اگر مجھے کچھ ہوگا تو عوام کو پتہ چلے کس نے باہر اور کس نے ملک میں بیٹھ کر سازش کی، جس نے میری حکومت گرائی ہے میں نے ان سب کے نام بتائے ہیں۔

عمران خان نے عدلیہ سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو خطرہ تھا مجھ سے جو رات 12 بجےعدالتیں کھول دی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہبازشریف، حمزہ شہباز، اور سلمان شہباز پر 24 ارب روپے کے کرپشن کیسز ہیں، حمزہ شہباز نے سابق ایف آئی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان کو دھمکیاں دیں جو ان کے خلاف منی لانڈرنگ کیسز میں تفتیشی افسر تھے، جو شدید دباؤ میں تھے اور انتقال کر گئے ہیں۔

اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ویڈیو قوم کے سامنے آئے گی

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ آج سازش کے تحت ہمیں بڑے گراؤنڈ میں جلسہ کرنے سے روکا، نوازشریف جتنے بزدل تم ہو اتنی ہی بزدل تمہاری ن لیگ ہے، تم ہر تین ماہ بعد حکومت گرانے آجاتے تھے، تمہارے ساتھ ملک کی بڑی بیماری اور ڈیزل کے پرمٹ بیچنے والا بھی تھا، نواز تم نے کبھی زندگی میں ایک کام ایمانداری سے نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اپنا امپائر کھڑا کرکے کرکٹ کھیلتا تھا، اس آدمی نے نہ بزنس ایمانداری سے کیا نہ کبھی الیکشن ایمانداری سے لڑا، یہ مشرف کے دور میں دم دبا کر بھاگا، کہا میں مرنے والا ہوں خدا کے واسطے مجھے باہر بھیج دو، جو ایکٹنگ کی اس پر بالی ووڈ میں کردار مل سکتا ہے، جیسے ہی اس نے جہاز دیکھا تو ایک دم پھرتی آگئی اور لندن کی ہوا لگتے ہی ساری بیماریاں ختم ہوگئیں۔

آپ کو مجھ سے خطرہ تھا جو رات 12 بجے عدالتیں کھول دی

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے لندن سے بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازش کی، دوسرا خواجہ وینٹی لیٹر جو کہتا ہے ملک وینٹی لیٹر پر ہے اس لئے امریکا کے جوتے پالش کرنے ہیں، شریفوں اور زرداریوں کے خاندان نے 30 سال حکومت کی جنہوں نے پیسہ لوٹ لوٹ کر باہر لے جاکر ملک کو مقروض کیا۔

چیئرمین تحریک کا مزید کہنا تھا کہ بلاول امریکا کو پتہ ہے تم نے کدھر پیسہ چھپایا ہوا ہے اس لئے تم امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتے۔

imran khan

Sialkot

PTI jalsa