شریف فیملی کی تمام شوگر ملوں سے چینی 70 روپے فی کلو دینےکا فیصلہ
وزیراعلیٰ نے تمام شوگر ملز کو چینی 70 روپےکلو فروخت کرنے کی ہدایت جب کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کو حتمی فیصلے کیلئے 24 گھنٹے کا وقت بھی دے دیا گیا ہے۔
لاہور: شریف خاندان کی ملکیت تمام شوگر ملوں سے چینی 70 روپے فی کلو کے حساب سے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے چینی کی قیمت کو کم کرنے کیلئے فوری ایکشن لے لیا ہے، ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی ٹیم نے شوگر ملز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کیے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے تمام شوگر ملز کو چینی 70 روپےکلو فروخت کرنے کی ہدایت جب کہ انہوں نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو حتمی فیصلے کیلئے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
cm punjab
sugar price
Hamza Shehbaz
مقبول ترین
Comments are closed on this story.