Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

محکمہ داخلہ سندھ کا ثانوی امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ جب کہ فوٹو کاپی سمیت تمام الیکٹرانک اشیاء لانے پر بھی پابندی ہوگی۔
شائع 14 مئ 2022 09:39pm
شہر میں نویں و دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 17 مئی ہوگا۔  فوٹو — فائل
شہر میں نویں و دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 17 مئی ہوگا۔ فوٹو — فائل

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے ثانوی امتحانات کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ جب کہ فوٹو کاپی سمیت تمام الیکٹرانک اشیاء لانے پر بھی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ داخلہ سندھ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی پابند کردیا گیا، علاقائی ایس ایچ او امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھیں۔

خیال رہے کہ شہر میں نویں و دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 17 مئی ہوگا جو 13 جون تک جاری رہیں گے۔

karachi

sindh

Exams