Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان اور عثمان بزدار پنجاب کو برباد کرکے چلے گئے: اویس لغاری

اویس لغاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ اکثریت ملی تو مافیا کو اڑا دوں گا، جب حکومت میں تھےتو کون سے مافیا کو اڑایا؟
شائع 14 مئ 2022 04:54pm
تمام اداروں اور اسپتالوں کا بیڑہ غرق کیا۔  فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
تمام اداروں اور اسپتالوں کا بیڑہ غرق کیا۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب

لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) اویس لغاری نے کہا کہ آئین شکنی کی وجہ سے رات کو عدالت کھلی تھی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ اکثریت ملی تو مافیا کو اڑا دوں گا، جب حکومت میں تھےتو کون سے مافیا کو اڑایا، کیا پہلے ان کے پاس اکثریت نہیں تھی؟

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان، عثمان بزدار پنجاب کو برباد کرکے چلے گئے ہیں، انہوں نے تمام اداروں اور اسپتالوں کا بیڑہ غرق کیا جب کہ تمام شہروں میں گندگی کے ڈھیر بھی لگے ہوئے ہیں۔

lahore

press confrence