Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیالکوٹ جلسہ، پولیس کا ایکشن نئے لندن پلان پرعملدرآمد ہے، شاہ محمودقریشی

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اانتظامیہ رات گئے تک سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیتی رہی، اوپرسےفون آنےپرانتظامیہ کا رویہ تبدیل ہوگیا
اپ ڈیٹ 14 مئ 2022 12:35pm
انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ سے آزمائش کا آغاز ہوگیا ہے __ فوٹو فائل
انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ سے آزمائش کا آغاز ہوگیا ہے __ فوٹو فائل

اسلام آباد: شاہ محمودقریشی نے سیالکوٹ میں پولیس کے ایکشن کونئے لندن پلان پرعملدرآمد قراردیا۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمودقریشی نے کہا کہ سیالکوٹ میں ہرصورت جلسہ ہوگا،کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اٹک،جہلم اوردیگرشہروں میں پرامن جلسے کئے، ہرجگہ پرامن اورقانون کےمطابق جلسے ہوئے، مقامی قیادت نےانتظامیہ سےجلسےکی اجازت لی۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اانتظامیہ رات گئے تک سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیتی رہی، اوپرسےفون آنےپرانتظامیہ کا رویہ تبدیل ہوگیا، پولیس نےکارکنوں کوگرفتاراورلاٹھی چارج کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ لگتا ہےنئے لندن پلان پرعملدرآمد شروع ہوگیا ہے،عمران خان نےجلسہ کرنا ہے، کارکن باہرنکلیں گے، پولیس نےرکاوٹ ڈالی توذمہ دارپنجاب حکومت ہوگی۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ہم نےقانون ہاتھ میں نہیں لینا، لیکن آئینی حق سےنہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ سے آزمائش کا آغاز ہوگیا ہے۔

Shah Mehmood Qureshi

Sialkot

PTI jalsa