Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پی سی بی نے 39 لاکھ 17 ہزار روپے کہاں خرچ کیے؟

پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے اخراجات بھی جاری کیے گئے جو 11 لاکھ 13 ہزار 483 روپے بتائے گئے
اپ ڈیٹ 14 مئ 2022 11:15am
رمیز راجہ ـــــــ فوٹو فائل
رمیز راجہ ـــــــ فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے میڈیا کی تنقید کے بعد اپنے اور بورڈ آف گورنرز کے اخراجات کی تفصیلات بھی پی سی بی ویٹ سائیٹ پر شیئر کردی۔

آج نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے پہلے 6 ماہ کے اپنے اخراجات کو ویب سائیٹ پر جاری کرنے سے منع کیا تھا۔

تاہم میڈیا کی تنقید پی سی بی نے رمیز راجہ کے چھ ماہ میں 39 لاکھ 17 ہزار روپے خرچ کرنےکی تفصیلات ویب سائٹ پرجاری کیں۔

رمیز راجہ نے وہیکل الاؤنس کی مد میں 5 لاکھ 77 ہزار روپے سے زائد اخراجات کیے، موبائل، سیکورٹی، میڈیکل کی مد میں 4 لاکھ 15 ہزار روپے خرچ ہوئے۔

اس کے علاوہ غیر ملکی دوروں پر 2 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد لاگت آئی جبکہ اندرون ملک سفر پر 26 لاکھ 78 ہزار اور 985 روپے خرچ کر دیئے۔

اسی طرح پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے اخراجات بھی جاری کیے گئے، جو 11 لاکھ 13 ہزار 483 روپے بتائے گئے ہیں۔

PCB

Pakistan Cricket Team

PCB chairman