Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کے 5 اضلاع میں میٹرک امتحانات کا آغاز

پشاور، چارسدہ، خیبر، مہمند اور چترال کے ایک لاکھ 66 ہزار576 طلباء نویں اور دسویں امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔
شائع 13 مئ 2022 12:48pm

پشاور: خیبرپختونخوا کے 5اضلاع میں میٹرک امتحانات کا آغاز ہوگیا، امتحانات میں 1 لاکھ 66 ہزار سے زائد طلباء حصہ لے رہے ہیں۔

پشاور بورڈ کے زیر انتظام خیبرپختونخوا کے 5اضلاع میں میٹرک امتحانات کا آغاز ہوگیا۔

پشاور، چارسدہ، خیبر، مہمند اور چترال کے ایک لاکھ 66 ہزار576 طلباء نویں اور دسویں امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔

امتحانات کیلئے جہاں طلباء نے خوب تیاریاں کر رکھی ہے تو وہیں امتحانی عملہ بھی نقل کی روک تھام کیلئے سرگرم ہے جبکہ پشاور بورڈ کے امتحانات کا سلسلہ 11 جون تک جاری رہے گا۔

KPK

peshawar

matric exams