Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو معطل کرنے کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے، ہم بلدیاتی انتخابات نہیں روک سکتے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
شائع 13 مئ 2022 12:40pm

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی ۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے، ہم بلدیاتی انتخابات نہیں روک سکتے، اس طرح ہم انتخابات کیسے روک سکتے ہیں؟ سپریم کورٹ کا حکم نامہ موجود ہے۔

عدالت نے جواب جمع نہ کرانے پر سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ نوٹس تاخیرسے ملا، اس لئے جواب تیار نہیں ہوسکا، جس پر عدالت نے سندھ حکومت اورالیکشن کمیشن کوجواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دے دی۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 24مئی تک ملتوی کردی،واضح رہے کہ درخواست پی ٹی آئی اورجی ڈی اے نے دائر کی تھی۔

Supreme Court

SHC

karachi

شیڈول