Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں گرمی کی لہر جاری، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں پڑی، جہاں درجہ حرارت 50، سبی، ڈی جی خان،49، دادو، لاڑکانہ اور بکھر میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شائع 13 مئ 2022 12:51pm
سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں پڑی ـــــ فوٹو فائل
سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں پڑی ـــــ فوٹو فائل

اسلام آباد: ملک میں گرمی کی لہر کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے ز یادہ رہنے کا امکان ہے۔

آج نیوز کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے، میدانی علاقے شدید گرمی کے زیراثررہیں گے جبکہ محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاط کا دامن نہ چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔

وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہونے کے ساتھ ہی کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

علاوہ ازیں گذشتہ روز بھی میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

تاہم سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں پڑی، جہاں درجہ حرارت 50، سبی، ڈی جی خان،49، دادو، لاڑکانہ اور بکھر میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان

اسلام آباد

Hot Weather

Heat stroke