Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 72 گھنٹے کیلئے بند

فلنگ اسٹیشنز آج صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے، سوئی سدرن گیس کمپنی
شائع 13 مئ 2022 09:54am

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 72گھنٹے کیلئے بند کردیئے گئے۔

موسم گرما میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 72گھنٹے تک بند رہیں گے۔

فلنگ اسٹیشنز آج صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے جبکہ تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹیوپاوریونٹس کیلئے بھی اتوارکی صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے تک گیس کی فراہمی بند کی جائے گی۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ فیصلہ8 گھریلوصارفین کی ضروریات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

karachi

sindh

close

CNG Station