Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوآئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات کی مذمت

اوآئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ بھارتی اقدام کامقصد مسلمان اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔
شائع 13 مئ 2022 09:44am
سری نگر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج کے دوران کشمیری آنسو گیس کے گولوں کا سامنا کر رہے ہیں فوٹو ـــــــ  دار یاسین/اے پی
سری نگر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج کے دوران کشمیری آنسو گیس کے گولوں کا سامنا کر رہے ہیں فوٹو ـــــــ دار یاسین/اے پی

نیویارک: اوآئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے بھی مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی حلقہ بندیوں کو مسترد کردیا۔

آج نیوز کے مطابق اوآئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے بھارتی اقدامات مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدام کا مقصد مسلمان اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرنا ہے، ہند توا کے زیراثر ایسے تمام اقدامات قابل مذمت ہیں۔

کمیشن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی حلقہ بندیاں مسترد کرتےہیں جبکہ حلقہ بندیاں اوآئی سی، سلامتی کونسل کی قرارداد کیخلاف ہیں۔

اوآئی سی کےانسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ غیرقانونی حلقہ بندیاں انسانی حقوق چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، حلقہ بندیوں پرکشمیری قیادت کے فیصلے کی حمایت کرتےہیں۔

تاہم مزید کہا کہ بھارتی اقدام کامقصد مسلمان اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرناہے، ہندتوا کے زیراثر ایسے تمام اقدامات قابل مذمت ہیں۔

واضح رہے کہ کمیشن نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی بار بار کی اپیل کا اعادہ کیا۔

indian troops

Indian occupied Kashmir

پاکستان

Jammu kashimir

Narendra Modi