ہم سیاست نہیں جہاد کر رہے ہیں: عمران خان
اٹک: سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کی میرے ساتھ حقیقی جنگِ آزادی کی جنگ میں شرکت کرنے کی ذمہ داری ہے۔
اٹک جلسہ میں کارکنانوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری حقیقی آزادی کاوقت قریب آرہا ہے، نوجوان میرےساتھ جنگ میں شرکت کریں، تحریک پاکستان میں خواتین نے اہم کردار ادا کیا تھا اس لئے میری ماؤں بہنوں نے بھی میرا ساتھ دینا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج ملک میں فیصلہ کن وقت ہے، ہم سیاست نہیں جہاد کر رہے ہیں، امریکا کی غلامی سمیت چوروں، اور غلاموں کو تسلیم نہیں کریں گے کیونکہ قوم امپورٹڈ حکومت کو قبول کرنےکو تیار نہیں ہے جب کہ ہم اس آزاد خارجہ پالیسی کی بات کرتے ہیں جو ملکی عوام کے مفاد میں ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے 80 ہزار سے زائد لوگ امریکا کی جنگ میں قربان ہوئے، پرویز مشرف کو امریکا سے حکم آیا کہ جنگ میں شریک نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے لیکن بد قسمتی سے ہمارے اُس وقت کے سربراہ نے گھٹنے ٹیک دیے تھے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی سب سےبڑی بیماری آصف زرداری ہے، دو بھائی 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، ایک باہر بیٹھ کر اداروں کو برا کہتا ہے دوسرا بوٹ پالش کرتا ہے جب کہ ایک شخص کئی سال سے مذہب کو بیچ رہا ہے۔
Comments are closed on this story.