Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈالر بے قابو ہو کر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں جمعرات کے روز امریکی ڈالر 1 روپے 75 پیسے مہنگا ہو کر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 191 روپے 77 پیسے پر بند ہوا ہے۔
شائع 12 مئ 2022 08:05pm
رواں ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر 5 روپے 14 پیسے مہنگا ہوا ہے۔  فوٹو — فائل
رواں ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر 5 روپے 14 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ فوٹو — فائل

کراچی: ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان تیزی سے جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں جمعرات کے روز امریکی ڈالر 1 روپے 75 پیسے مہنگا ہو کر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 191 روپے 77 پیسے پر بند ہوا ہے۔

رواں ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر 5 روپے 14 پیسے مہنگا ہوا ہے جب کہ اوپن ماکیٹ میں امریکی کرنسی کا بھاؤ مزید 50 پیسے بڑھ کر 193 روپے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر روپے کے مقابلے برتری حاصل کرنے کے بعد 190 روپے 2 پیسے پر بند ہوا تھا۔

State Bank Of pakistan

interbank

USDVPKR