Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ معاہدے پر عملدرآمد سے مشروط ہے: ایم کیو ایم

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نےکہا کہ صوبے کے وسیع تر مفاد میں ایم کیو ایم کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے ان سے کئے گئے معاہدے پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
شائع 12 مئ 2022 06:29pm
ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد میں دونوں جماعتوں کی مشترکہ پریس کانفرس۔  فوٹو — فائل
ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد میں دونوں جماعتوں کی مشترکہ پریس کانفرس۔ فوٹو — فائل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے سندھ حکومت میں شمولیت پیپلز پارٹی سے کئے گئے معاہدے پر عملدرآمد سے مشروط کردیا۔

پیپلزپارٹی کے وفد کی ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا جہاں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے خالد مقبول صدیقی، عامر خان سمیت ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں جماعتوں کی مشترکہ پریس کانفرس کے دوران ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی پہلے معاہدے پر عملدرآمد کرائیں اس کے بعد صوبائی حکومت میں شمولیت کا فیصلہ پارٹی کی رابطہ کمیٹی کرے گی۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے کے وسیع تر مفاد میں ایم کیو ایم کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے ان سے کئے گئے معاہدے پر عملدرآمد کیا جائے گا جب کہ 12 مئی کا واقعہ اپنی جگہ ہے اور اس سانحے کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

MQMP

PPP

sindh