Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر مملکت کا مبینہ بیرونی سازش کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے پر چیف جسٹس کو خط

ایوان صدر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدر علوی کا کہنا ہے کہ سازش کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن بنایا جائے جس کی سربراہی چیف جسٹس عمر عطا بندیال خود کریں۔
شائع 12 مئ 2022 05:37pm
سازش کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔  فوٹو — فائل
سازش کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مبینہ بیرونی سازش کی تحقیقات کرانے کیلئے جوڈیشن کمیشن تشکیل دینے پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔

ایوان صدر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدر علوی کا کہنا ہے کہ سازش کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن بنایا جائے جس کی سربراہی چیف جسٹس عمر عطا بندیال خود کریں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک میں سنگین سیاسی بحران منڈلا رہا ہے، حالیہ واقعات سےعوام میں سیاسی تفریق بھی پیدا ہورہی ہے، سیاسی و معاشی بحران کو بگڑنے سے روکنے کی ضرورت ہے جس میں تمام اداروں کو ملک کونقصان سے بچانےکیلئےکوششیں کرنی چاہیئے۔

CJP

investigation

President Arif Alvi

Threat Letter