Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول بھٹو کا آئین شکنی پر عمران خان کیخلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

اسپیکرپرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
شائع 12 مئ 2022 02:17pm
اسکریب گریب فوٹو ــــ پی ٹی وی
اسکریب گریب فوٹو ــــ پی ٹی وی

اسلام آباد: وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ آئین شکنی پر عمران خان کیخلاف اعلیٰ سطح پارلیمانی تحقیقاتی کمیشن بنایاجائے، پارلیمنٹ کا تقدس برقراررکھنےکیلئےتحقیقات لازمی ہے۔

آج نیوز کے مطابق اسپیکر راجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹونے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ،عدلیہ اوراداروں کواپنا کردارادا کرنا ہوگا، نااہل وزیراعظم کوعہدےسےہٹانےکا آئینی طریقہ عدم اعتماد ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی شرائط پرفوری الیکشن کراناچاہتےہیں،عدم اعتمادسےپہلےہمیں مارشل لاء لگانےکی دھمکی دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوری انتخابات نہ کرانے پرمارشل لاء لگانےکی دھمکی دی گئی،جو ناکام ہوئی۔

بلاول بھٹونے کہا کہ اداروں نےآئینی حدود میں رہ کراس سازش کاناکام بنایا،ب خان صاحب کی سازش ناکام بنانےکیلئےمل کرمحنت کرناہوگی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ عمران خان نےعدم اعتماد کا آئینی اندازمیں دفاع نہیں کیا،عمران خان نے جمہوریت پر حملہ کیا، اعلیٰ سطح پارلیمانی تحقیقاتی کمیشن بنایاجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیشن 3 اپریل کے بعد کےاقدامات کی تحقیقات کرے، آئین پرہونےوالےحملوں کی تحقیقات ہونی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ دیکھاجائے کون کون غیرآئینی اقدامات میں ملوث رہا، پارلیمنٹ کا تقدس برقراررکھنےکیلئےتحقیقات لازمی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں بجلی اور پانی کا سنگین بحران پیدا کرنے کے ساتھ ہی ملک میں آٹا،چینی اور کھاد کا بحران پیدا کیا، جس کے باعث فوڈسیکیورٹی کا سنگین مسئلہ پیدا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 4 سال میں سابق خاتون اول کےعزیزارب پتی ہوگئے، سابق خاتون اول کی دوست کےاثاثے کیسے بڑھ گئے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹونے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نےغیرقانونی طریقےسےکشمیرکی حیثیت تبدیل کی ہے، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت ختم کرنا چاہتا ہے، بھارتی اقدام کی پر زورمذمت کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ کشمیرپراقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایاجائے، کشمیروں کو استصواب رائے کا حق دیا جائے، بھارت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں آبادی کا تنازسب تبدیل کرناغیرقانونی ہے، پاکستان کشمیریوں کواخلاقی حمایت جاری رکھے گا، آبادی کاتناسب تبدیل کرنےکیلئےغیرقانونی کمیشن بنایا گیا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کےخود ساختہ کمیشن کومسترد کرتے ہیں، آبادی کاتناسب تبدیل کرناانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم جنگی جرائم کاحصہ ہیں۔

foreign minister

Indian occupied Kashmir

پاکستان

Bilawal Bhutto Zardari