Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی ایئرلائن کی یورپ اور برطانیہ پروازوں کی بحالی کے امکان روشن

3 سال بعد یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی دوبارہ بحالی کے لیے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
شائع 12 مئ 2022 10:39am
3 سال بعد یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی دوبارہ بحالی کے لیے مثبت پیش رفت ہوئی ___ فوٹو فائل
3 سال بعد یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی دوبارہ بحالی کے لیے مثبت پیش رفت ہوئی ___ فوٹو فائل

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی یورپ اور برطانیہ کی پروازوں کی بحالی کے امکان روشن ہیں۔

آج نیوز کے مطابق 3 سال بعد یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی دوبارہ بحالی کے لیے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی حکام مئی یا جون میں پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں جبکہ وہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ہیڈکوارٹرز سمیت پی آئی اے کا دورہ کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی، پی آئی اے، سی اے اے سمیت پاکستانی ایرلاین کے فلائٹ سفیٹی معیار کا جائزہ لیں گے۔

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے آڈٹ میں سی اے اے کی کامیابی کے بعد یورپی ایوی ایشن ایجنسی نے آڈٹ کرنے جلد پاکستان آرہی ہے۔

تاہم ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) خاقان مرتضیٰ نے بھی یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازیں بحالی کا امکان ظاہر کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے آڈٹ میں کامیابی کے بعد پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں جلد بحالی کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ایرلاین کی یورپ اور برطانیہ کی پروازوں کی بحالی کے لئے یورپی حکام سے مثبت اجلاس رابطہ ہوئے ہیں۔

CAA

PIA Flight

Pakistan International Airlines