Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں فلسطینی صحافی کی ہلاکت کی مذمت

ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری کو اسرائیلی قبضے کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنیادی حقوق کے حصول کیلئے فلسطینی عوام و حکومت کےساتھ ہے۔
شائع 11 مئ 2022 11:21pm
پاکستان بنیادی حقوق کے حصول کیلئے فلسطینی عوام و حکومت کےساتھ ہے۔  فوٹو — فائل
پاکستان بنیادی حقوق کے حصول کیلئے فلسطینی عوام و حکومت کےساتھ ہے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: ترجمان دفر خارجہ نے قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینی صحافی کو ہلاک کرنے پر مذمت کردی۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فلسطینی صحافی شیریں ابوعاقلہ کو جنین پناہ گزین کیمپ میں کوریج کے دوران گولی ماری جس پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری کو اسرائیلی قبضے کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنیادی حقوق کے حصول کیلئے فلسطینی عوام و حکومت کےساتھ ہے اور اسرائیلی جرائم کو بے نقاب کرنے والوں کو خاموش کروانےکی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل کی فوج کے ہاتھوں خاتون صحافی کو دوران ڈیوٹی قتل کرنے پر مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل اور بھارت کی طرف سے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں مظلوموں کی آواز کو خاموش کرنا سوچی سمجھی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ معروف صحافی شیریں ابو عاقلہ کو بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین شہر میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی کیمپوں پر مارے جانے والے چھاپے کی کارروائی کی کوریج کے دوران اسرائیلی فورسز نےفائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

Israeli Forces

condemns

journalist

MoFA