Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن نے آج پھر جانبدار ہونے کا ثبوت دیا، علی زیدی کا منحرفین کیخلاف ناہلی ریفرنسز کے فیصلے پر ردعمل

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی بیماری آصف زردری نے آج لیکچر دیتے ہوئے فرمایا کہ جنرل فیض حمید کھڈے لائن لگ گئے جو مجھے سن کر صدمہ ہوا۔
شائع 11 مئ 2022 08:08pm
الیکشن کمیشن نے آج پھر جانبدار ہونے کا ثبوت دیا ہے۔  فوٹو اسکرین گریب/ آج نیوز
الیکشن کمیشن نے آج پھر جانبدار ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ فوٹو اسکرین گریب/ آج نیوز

کراچی: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی زیدی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے پھر جانبدار ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

شہرِ قائد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے آج پھر جانبدار ہونے کا ثبوت دیا ہے، منحرف اراکین خود کہہ رہے ہیں کہ ہم نے جماعت چھوڑ دی لیکن الیکشن کمیشن کہتا ہے انہوں نے جماعت نہیں چھوڑی، مجھے یہ بات سمجھ نہیں آئی، جنہیوں نے یہ کروایا ہے شاید انہیں سمجھ میں آیا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرجعفر اور میرصادق پاکستان کےفیصلےکرنے لندن چلے گئے ہیں، اگر نوازشریفکو لینے نہیں گئے تو لندن کیا کرنے گئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی بیماری آصف زردری نے آج لیکچر دیتے ہوئے فرمایا کہ جنرل فیض حمید کھڈے لائن لگ گئے جو مجھے سن کر صدمہ ہوا جب کہ ترجمان پاک فوج کہتے ہیں فوج کو سیاست میں نہ گھسٹیں کیونکہ یہ اداروں کا اندرونی معاملہ ہے اور کسی سیاستدانوں کو اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیئے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میں آصف زرداری کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہوں، سابق صدر کہتے ہیں وہ آؤٹ اَف دا باکس حل دیں گے، میں آپ کو حل دیتا ہوں کہ باہر رکھے پیسوں سے ڈھائی ڈھائی ارب ڈالرز ملک منگوالیں۔

Ali Zaidi

press conference