Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

یورپ میں بغیر ماسک کے فضائی سفر کی اجازت

انتظامیہ کے مطابق تمام مسافر بغیر ماسک کے 16 مئی سے سفر کرسکیں گے۔
اپ ڈیٹ 11 مئ 2022 04:34pm
انتظامیہ کے مطابق نئی سفارشات 16 مئی سے لاگو ہوں گی ____  فوٹو بشکریہ بی بی سی
انتظامیہ کے مطابق نئی سفارشات 16 مئی سے لاگو ہوں گی ____ فوٹو بشکریہ بی بی سی

یورپ میں مسافروں کو بغیر ماسک کے فضائی سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی اور یورپی سینٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول نے اپنے بیان میں کہا کہ ائیرپورٹس سمیت فضائی سفر کے دوران چہرے پر ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس کے ساتھ ہی انتظامیہ کے مطابق نئی سفارشات 16 مئی سے لاگو ہوں گی۔

علاوہ ازیں ای اے ایس اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیٹرک نے ایک بیان میں کہا کہ اگلے ہفتے سے تمام معاملات میں فضائی سفر میں چہرے پر ماسک نہیں پہنناپڑے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدام وسیع پیمانے پرعوامی نقل و حمل کے لیے پورے یورپ میں قومی حکام کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق ہے۔

تاہم اٹلی، فرانس، بلغاریہ اور دیگر یورپی ممالک پہلے ہی اپنے کورونا اقدامات میں نرمی یا ختم کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں اپریل میں متعدد امریکی ایئرلائنز نے فلوریڈا میں ایک وفاقی جج کے فیصلے کے بعد فضائی پروازوں میں چہرے پر ماسک پہننے کو ممنوع قرار دے د یا تھا۔

COVID 19

lockdown

coronavirus vaccine

European Union