ملکی بحران کی وجہ الیکشن کمیشن کا غیرفعال ہونا ہے: فواد چوہدری
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھرتیاں میرٹ پرنہ ہوں توادارے ناکام ہوتے ہیں، ملکی بحران کی وجہ الیکشن کمیشن کاغیرفعال ہونا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے کہا چیف الیکشن کمشنر ن لیگ میں عہدہ لےلیں، الیکشن کمیشن ملک کی 70 فیصد آبادی کا نمائندہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن مسلسل پارٹی بنی ہوا ہے، ہمارے پاس سیاسی جدوجہد کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آج ہم الیکشن کمیشن کیخلاف سیاسی جدوجہد کا آغاز کر رہےہیں، چیف الیکشن کمشنرکیخلاف ریفرنس لارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے، قومی اسمبلی میں ایک لوٹے نے بل پیش کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں ڈالر190پر چلاگیا،اسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے، ملک کا حال بھی سری لنکا جیسا ہوسکتا ہے۔
Comments are closed on this story.