Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصطفی کمال نے عمران خان کو بے وفا قرار دے دیا

چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کو ملکی غدار اور بے وفا قرار دے دیا۔
شائع 11 مئ 2022 12:59pm
چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال پریس کانفرنس کر رہے ہیں ــــــ  اسکرین گریب فوٹو
چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال پریس کانفرنس کر رہے ہیں ــــــ اسکرین گریب فوٹو

کراچی: مصطفی کمال نے عمران خان کو بے وفا قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی حکومت کی کارکردگی میں جو نکلا وہ فراح گوگی ہے۔

آج نیوز کے مطابق چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کو ملکی غدار اور بے وفا قرار دے دیا۔

مصطفی کمال نے کہا کہ آج اس کو لانے والوں نے بھی مان لیا ہے کہ اسے کچھ نہیں آتا وہ نا اہل ہے،عمران خان پاکستان کیلئے جنگی جہازوں سے زیادہ خطرناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی حکومت بچانے کے لئے عمران خان نے ماضی میں زرداری کو کھلی چھوٹ دی، آج ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے جس نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

چئیرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے کراچی، حیدرآباد سے کسی کو وفاقی ادارے میں نوکری نہیں دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد یونیورسٹی کا افتتاح وزیراعظم ہاؤس میں کیا، چار سال میں جو نکلا ہے وہ فراح گوگی ہے۔

تاہم پریس کانفرنس میں مصطفی کمال کے ہمراہ پارٹی کےدیگر رہنما بھی موجود تھے۔

imran khan

PPP

PSP

mustafa kamal

Asif Zardari