Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

نیب کا فرح خان کے اثاثوں کا ریکارڈ فراہمی کیلئے مختلف محکموں کو خط

نیب نے ایف بی آر، ایس ای سی پی اورایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیےجبکہ بینکوں سے فرح خان کے اکاؤنٹس وٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔
شائع 10 مئ 2022 06:08pm
فرح خان اور ان کے شوہر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوئری۔  فوٹو — فائل
فرح خان اور ان کے شوہر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوئری۔ فوٹو — فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کے اثاثوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے مختلف محکموں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

سابقہ خاتون اول کی دوست فرح خان اور ان کے شوہر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوئری کے معاملے پر نیب لاہور نے مختلف محکموں کو فرخ خان کے اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے مراسلے جاری کردیئے ہیں۔

قومی احتساب بیورو لاہور نے فیڈرل بورڈ اَف ریونیو (ایف بی آر)، ایس ای سی پی سمیت ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو بھی خط لکھ دیے ہیں جب کہ بینکوں سے فرح خان کے اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ فرح خان کے خلاف قومی دولت سے فائدہ اٹھانےکی شکایات پر نیب کی جانب سے فرح خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

NAB

Farah Khan