Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

عدلیہ کے متوازی اختیارات کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا۔
شائع 10 مئ 2022 12:28pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے عدلیہ کے متوازی اختیارات کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نےالیکشن کمیشن کے عدلیہ کے متوازی اختیارات کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار دانیال کھوکھر کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حالیہ فیصلے میں اس حوالے سے تشریح کی ہے، سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کورٹ نہیں لیکن یہ اختیارات استعمال کر سکتا ہے،پٹشنر کیسے متاثرہ فریق ہے اس حوالے سے بھی عدالت کی معاونت کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا اور معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

IHC

ECP

اسلام آباد

notice

Chief Justice Athar Minallah