Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

متحدہ عرب امارات کا انشورنس پروگرام کے تحت بیروزگاری الاؤنس دینے کا فیصلہ

بیروزگاری الاؤنس اچانک نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے ملازمین کیلئے ہے، یہ الاؤنس ایسے ملازمین کو محدودعرصےتک نئی ملازمت ملنے تک مالی تحفظ فراہم کرے گا۔
شائع 10 مئ 2022 11:27am

دبئی:متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے انشورنس پروگرام کے تحت بیروزگاری الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم نے ملازمین کیلئے ایسا انشورنس پروگرام متعارف کرایا ہے جس کے تحت ملازمین کے بیروزگار ہونے پر محدود عرصے تک بیروزگاری الاؤنس دیا جائے گا۔

بیروزگاری الاؤنس اچانک نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے ملازمین کیلئے ہے، یہ الاؤنس ایسے ملازمین کو محدودعرصےتک نئی ملازمت ملنے تک مالی تحفظ فراہم کرے گا۔

اماراتی حکام کے مطابق اس الاؤنس کا مقصد متحدہ عرب امارات میں لیبرمارکیٹ کی مسابقت بڑھانا، ملازمین کی حفاظت اور روزگار کا مستحکم ماحول قائم کرنا ہے۔

UAE

dubai