Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے نوجوانوں کا ایک کروڑ نوکریوں کا خواب چکنا چور کیا: حمزہ شہباز

پاک پتن: وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہارا ہوا شخص جاتے جاتے ملکی اداروں سے مذاق کررہا ہے، اسے جلد حساب...
اپ ڈیٹ 09 مئ 2022 04:17pm
Photo: FILE
Photo: FILE

پاک پتن: وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہارا ہوا شخص جاتے جاتے ملکی اداروں سے مذاق کررہا ہے، اسے جلد حساب دینا ہوگا، اس کی زبان کا نشانہ بن کر پاکستان سے دوست ممالک ناراض ہوئے۔

پاکپتن میں میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے نوجوانوں کا ایک کروڑ نوکریوں کا خواب چکنا چور کیا، پاکستان کے آئین سے کھلواڑ کرنیوالا عمران خان کہہ رہا ہے کہ رات کے بارہ سپریم کورٹ کیوں کھولا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آئین شکنی کرنا چاہتا تھا، آئین کی پاسداری کیلئے سپریم کورٹ کے دروازے کھلے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان کا وکیل بننے کے دعوے کرنیوالے نہ پاکستان کا وکیل بن سکا نہ ہی کشمیر کا،ہارا ہوا شخص جاتے جاتے بھی ملکی اداروں سے مذاق کررہا ہے، اسے بہت جلد حساب دینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا احمد علی میرے بزرگ اور بہادر انسان تھے، ان کے قتل کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کے بعد مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

hamza shahbaz

cm punjab