Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور ڈاکٹر رضوان انتقال کرگئے

ڈاکٹر رضوان کو طبیعت کی خرابی کے باعث سروسز اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ حرکت قلب بند ہونے جانے سے جانبر نہ ہو سکے، خاندانی ذرائع
اپ ڈیٹ 09 مئ 2022 03:50pm

لاہور:ایف آئی اے لاہور کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہور کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان خالق حقیقی سے جاملے، ڈاکٹر رضوان کو طبیعت کی خرابی کے باعث سروسز اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ حرکت قلب بند ہونے جانے سے جانبر نہ ہو سکے۔

ڈاکٹر رضوان نے بطور ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور شہباز شریف اور ان کی فیملی کے منی لانڈرنگ کیسز میں تفتیش کی جبکہ شوگراسکینڈل سمیت کئی کیسز میں تحقیقات کی نگرانی کی تھی، موجودہ حکومت کے آنے پر ڈاکٹر رضوان چھٹیوں پر چلے گئے تھے تاہم ن لیگ نے حکومت سنبھالتے ہی ڈاکٹر رضوان کا تبادلہ کر دیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فوادچوہدری نے ڈاکٹررضوان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شہبازشریف کیخلاف ٹی ٹی کیس کرنے والے بہادر ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان خالق حقیقی سےجاملے، خداان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے، بہت دلیر اور فرض شناس شخص دنیا سے چلاگیا۔

lahore