Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوجرانوالہ، 7 سالہ بچے کا مبینہ زیادتی کے بعد قتل

پولیس کا کہنا ہے ممکنہ طور پربچے کو زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔
شائع 09 مئ 2022 12:12pm
مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا ____  فوٹو بی بی سی
مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا ____ فوٹو بی بی سی

گوجرانوالہ میں 7 سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے ملزم نے لاش گڑھے میں پھنک کر فرار ہوگئے۔

آج نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کےعلاقے سیٹلائٹ ٹاؤن سے گذشتہ رات 7 سالہ شعیب کی لاش ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ علاقہ مکینوں نے بھی واقعے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

پولیس کا کہنا ہے ممکنہ طور پربچے کو زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔

تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے، واقعے کا مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں موقع سے شواہد اکٹھے کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Child Rape

Gujranwala

Punjab Govt