Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کا کارنامہ: مسافروں کو چھوڑ کر وقت سے پہلے ہی مدینہ سے روانہ

باکمال ایئرلائن کا ایک اور لاجواب کارنامہ سامنے آگیا، مسافروں کا گروپ ساڑھے 9بجے مقررہ وقت پر مدینہ ایئرپورٹ پہنچا تو مسافروں کو پرواز 6 گھنٹے قبل دوپہر 3 بجے روانہ ہو جانے کا علم ہوا ۔
شائع 09 مئ 2022 11:31am

کراچی: باکمال ایئرلائن کا ایک اور لاجواب کارنامہ سامنے آگیا، کنفرم بکنگ کے حامل مسافروں کو چھوڑ کر مقررہ وقت سے 6 گھنٹے قبل ہی پی آئی اے پرواز مدینہ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئی، مسافروں کو پرواز کی جلد روانگی سے متعلق آگاہ ہی نہیں کیا گیا۔

آج نیوز کے مطابق لاہور کے 21مسافروں کا گروپ ساڑھے 9بجے رات کی پرواز کیلئے مقررہ وقت پر مدینہ ایئرپورٹ پہنچا تو مسافروں کو پرواز 6 گھنٹے قبل دوپہر 3 بجے روانہ ہو جانے کا علم ہوا ۔

قومی ایئر لائن نے مسافروں کو پرواز کی جلد روانگی سے متعلق آگاہ ہی نہیں کیا ،اس غیر متوقع صورتحال سے پریشان مسافروں کے پاس ہوٹل میں رہائش کیلئے رقم بھی موجود نہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو سیالکوٹ کی پرواز میں دستیاب نشستوں پر ایڈجسٹ کیا جائےگا، نشستوں کی کمی پر باقی مسافر لاہور کی پرواز میں ایڈجسٹ ہوں گے جبکہ باقی رہ جانے والے مسافروں کو ہوٹل فراہم کیا جائے گا۔

karachi

PIA Flight

Madinah