Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں پہلے مرحلے کے تحت 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 26 جون کو ہوں گے

کل سے 13 مئی تک امیدوار کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروا سکیں گے، 24 جولائی کو دیگر 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن کی تیاریاں جاری ہیں۔
شائع 09 مئ 2022 09:50am

اسلام آباد:سندھ میں پہلے مرحلے کے تحت 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 26 جون کو ہوں گے، کل سے 13 مئی تک امیدوار کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروا سکیں گے، 24 جولائی کو دیگر 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے،الیکشن کمیشن کی تیاریاں جاری ہیں۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 26 جون کو ہو رہے ہیں، 10 مئی کو پہلے مرحلے میں 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ریٹرننگ آفیسرز اپنے متعلقہ ضلعوں میں پبلک نوٹس جاری کریں گے، امیدوار 10 سے 13 مئی تک کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

دوسرے مرحلے کے تحت 16اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہوں گے، صوبے کے 2اضلاع کراچی ویسٹ اور کیماڑی میں مقامی حکومتوں کلئے حلقہ بندیوں کا کام 18 اپریل سے جاری ہے جو 31 مئی کو مکمل ہو جائے گا۔

ECP

اسلام آباد