Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

30 لاکھ لوگ 'امپورٹڈ حکومت' کیخلاف اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے: عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ ڈر ڈر کر جلسہ دیکھیں گے،اسلام آباد میں انسانوں کا جنون آنےوالا ہے۔
اپ ڈیٹ 08 مئ 2022 05:58pm
اسکرین گریب فوٹو ــــ آج نیوز
اسکرین گریب فوٹو ــــ آج نیوز

ایبٹ آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا وژن اس وقت واضح ہو گا جب تیس لاکھ لوگ "امپورٹڈ حکومت" کے خلاف احتجاج کے طور پر اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔

ایبٹ آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قوم ان چوروں کو کبھی قبول نہیں کرے گی جو باہر کے ملک کی ہدایت پر ملک پر حکومت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان امریکی "سازش" کا حصہ بن چکے ہیں جس نے ملک میں ایک منتخب حکومت کو برطرف کیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ ان کے کبھی کسی ملک سے تعلقات خراب نہیں رہے، "میں اپنے لوگوں کو بچانا چاہتا تھا کیونکہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ میں ہزاروں قیمتی جانیں ضائع کیں، میں امریکہ کو اڈے دینے پر راضی نہیں ہوا کیونکہ اس سے لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو گا۔

عمران خان نے کہا کہ امریکہ کو ایسا لیڈر چاہیے جو مشرف جیسا ہو، "اس قسم کے رہنما فون کال پر تمام مطالبات مان لیں گے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا نے مہنگائی کا شور مچا کر کے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف مہم شروع کی، پھر پی ٹی آئی کے ارکان کی وفاداریاں خریدنے کے لیے ایک اور سرمایہ کاری کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سے نئی حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے میڈیا مہنگائی کو کور نہیں کر رہا اور ساتھ ہی کوئی میڈیا پرسن وزیر اعظم شہباز اور ان کے بیٹے اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف کرپشن کے الزامات پر بات نہیں کر رہا ہے۔

خیبر پختونخوا

imran khan

Abbottabad