Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: مرغی کا گوشت اور آٹا غریب کی پہنچ سے دور

شہریوں کا کہنا ہے کہ روز بہ روز بڑھتی مہنگائی غریبوں کے مسائل میں اضافہ کررہی ہے۔
شائع 08 مئ 2022 02:15pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

لاہور: شہرکی مارکیٹ سے آٹا اور مرغی کا گوشت مہنگا ہونےکے باعث غریب کی پہنچ سے دور ہوگیا۔

آج نیوز کے مطابق مہنگائی کا طوفان ایک بار پھر تیزی سے سر اٹھا رہا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلے 200 روپے کے اضافے کے باوجود مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے جبکہ مرغی کا گوشت بھی قوت خرید سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔

ٓ شہریوں کا کہنا ہے کہ روز بہ روز بڑھتی مہنگائی غریبوں کے مسائل میں اضافہ کررہی ہے۔

تاہم عام مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 13 سوروپے،چکن 458 روپے کلو، بکرے کا گوشت 18 سو روپے کلو،پیازایک سو بیس جبکہ لیموں ایک ہزارروپے کلومیں فروخت ہو رہے ہیں۔

پاکستان

Inflation

Punjab Govt