Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، پارہ 37 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی: شہر قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے...
شائع 08 مئ 2022 10:23am

کراچی: شہر قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن میں ہوا 20 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے خلیج بنگال میں بننے والے سائیکلون کے باعث موسم گرم رہے گا جبکہ 11 مئی سے کراچی سمیت اندرون سندھ میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

لاہورسمیت پنجاب بھر میں ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافہ

لاہورسمیت پنجاب بھر میں ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، درجہ حرارت 40سینٹی گریڈ سے بڑھنا شروع ہوگیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتےکے دوران موسم شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر جاری ہے، درجہ حرارت 40سے 43ڈگری پرپہنچ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بھی ہوا کے زیادہ دباؤکے باعث رواں ہفتے درجہ حرارت 6سے 8سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم گرمی سے ستائے شہر ابرکرم کے منتظرہیں۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آج پنجاب کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ بہاولپوراورڈیرہ غازی خان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43، ملتان اور سرگودھا میں 42جبکہ لاہور اور فیصل آباد میں درجہ حرارت 41سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

karachi

Met Office

Hot Weather

Heatwave